لاہور: (ویب ڈیسک) فیس بک میں بڑی انقلابی تبدیلی آئی ہے، جہاں صارفین نے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ کو استعمال کیا تو اس دوران صارفین نے ’’ڈارک موڈ‘‘ کو دیکھا، اس دوران متعدد صارفین نے تبدیلی پر خوشی کا اظہار کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں سال فروری میں فیس بک کی ری ڈیزائننگ اور سکرین میں تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا تھا، اب کئی ماہ کی محنت کے بعد فیس بک اینڈرائیڈ ایپ استعمال کرنے والے بعض صارفین نے ڈارک موڈ کو دیکھا ہے۔ اس میں سکرین کا غالب حصہ آپ کو سیاہ دکھائی دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا اچھے لکھاریوں کو پیسے دینے کا اعلان
سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کا کہنا تھا کہ تبدیلیاں ایپ کی بجائے ویب کے لیے کی جائیں گی لیکن یورپ کے کچھ صارفین نے بتایا ہے کہ انہیں چند دنوں سے نئے انٹرفیس کی پیشکش کی جارہی تھی جس میں ڈارک موڈ بھی شامل تھا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اس کے بعد صارفین نے فیس بک کا انٹرفیس ڈارک دیکھا اور اسے پسند کیا ہے۔ لیکن یہ تبدیلی ایپ میں بھی نمایاں ہے۔
#Facebook #beta dark mode for desktop is almost awesome! pic.twitter.com/JGR5UYnHFd
— Mantas Rukuiža (@MantasRukuiza) October 14, 2019
#Facebook #beta dark mode for desktop is almost awesome! pic.twitter.com/JGR5UYnHFd
— Mantas Rukuiža (@MantasRukuiza) October 14, 2019
Got the invite to try Facebook s new desktop design and yes it includes a dark mode @MattNavarra pic.twitter.com/buCJBdgQ5I
— anastipu (@teepusahab) October 11, 2019
تاہم بعض صارفین نے اسے پسند نہیں کیا کیونکہ یوٹیوب کے بجائے فیس بک پر پڑھنے کا کام زیادہ ہوتا ہے اور سیاہ پس منظر میں سفید ٹیکسٹ کو پڑھنے میں بہت مشکل پیش آتی ہے اگر یہ تبدیلی پسند کی گئی ہے تو اگلے چند ماہ میں فیس بک کے تمام صارفین اسے دیکھ سکیں گے۔
فیس بک نے کہا ہے کہ اس سال مزید تبدیلیاں کی جائیں گی جن میں انٹرفیس سمیت کئی ترامیم شامل ہیں۔
Facebook testing new Design in the UK @9to5mac #facebook pic.twitter.com/TdS05QwEFn
— Martin Eastwood (@Dude64Mac) October 13, 2019
Awesome the new Facebook design pic.twitter.com/5dmD5s1NVd
— ▸frank⚡️ (@franklinjavier) October 18, 2019