ہر طرح کے ’’زکام‘‘ کی ایک ہی ویکسین تیار کرنے کی کوشش

Last Updated On 22 October,2019 03:51 pm

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) نزلہ و زکام عام طور پر انفلوئنزا نامی وائرس سے پیدا ہوتے ہیں اور کئی افراد اس کی وجہ سے سانس، حلق کی نالیوں، پھیپھڑوں اور نظام تنفس کی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اگرچہ دنیا بھر میں نزلہ و زکام سے بچنے اور اس کے علاج کیلئے متعدد دوائیاں موجود ہیں تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ امریکاکی ماؤنٹ سنائی یونیورسٹی کے ماہرین صحت اس کیلئے ایک ایسی ویکسین تیار کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں جو ہر طرح کے نزلہ و زکام کو ختم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

اس حوالے سے سائنس جرنل میں مکمل رپورٹ شائع ہو چکی ہے جس میں ویکسین کے حوالے سے معلومات موجود ہیں تاہم تاحال یہ ویکسین مکمل طور پر تیار کرنے میں کچھ وقت درکار ہے۔
 

Advertisement