سوشل میڈیا پر بریک اپ ہونے سے بلب روشن ہوجائے گا

Last Updated On 02 January,2020 09:52 am

ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپان میں ایسا سمارٹ بلب بنایا گیا ہے جو صرف سوشل میڈیا پر جوڑوں کے بریک اپ پر روشن ہوگا۔

بلب ایجاد کرنے و الی جاپانی خاتون مرینا فوجیوارا خوش و خرم جوڑے کو دیکھ افسردہ ہو جاتی ہیں کیونکہ وہ خود تنہا ہیں۔

مرینا کا کہنا ہے کہ اُن کا سمارٹ لائٹ بلب انٹرنیٹ سے کنکٹ ہے ، جب کوئی ٹوئٹر پر بریک اپ کا ٹوئٹ کرتا ہے یہ بلب روشن ہو جاتا ہے۔