کورونا کی معلومات مقامی زبانوں میں پہنچانے کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن جاری

Last Updated On 31 March,2020 01:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت نے ایک اور قدم اٹھا لیا، ملک کے طول و عرض میں کورونا کے بارے میں تمام ضروری معلومات مقامی زبانوں میں پہنچانے کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن کا اجرا کر دیا۔

واٹس ایپ ہیلپ لائن کا انگریزی، اردو، پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی اور کشمیری زبان میں آغاز کیا گیا ہے، اس ہیلپ لائن کی بدولت شہری کورونا کے بارے میں اپ ڈیٹ، خطرے کی صورتحال اور کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے نزدیکی لیبارٹری کے بارے میں جان سکیں گے۔

واٹس ایپ ہیلپ لائن عوام کو مستند معلومات کی فراہمی میں اہم قدم ہے، ہیلپ لائن پر پیغام بھیجتے ہی مطلوبہ معلومات فراہم کردی جائیں گی۔


 

Advertisement