روس: طاقتور ترین شخص کے انتخاب کیلئے دلچسپ مقابلے

Last Updated On 08 June,2018 11:21 am

روس میں طاقتور ترین شخص کے انتخاب کیلئے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

لاہور(نیٹ نیوز) میڈیا رپورٹس کے مطابق طاقتور ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے کیلئے ان دیوانوں کو نہ صرف بھاری بھرکم گاڑیوں کو دھکیلنا تھا

بلکہ ریت سے بھرے ڈرم اُٹھا کر دوڑنے سے لیکر لوہے کی دیوہیکل گیند اور 100 کلو گرام سے زیادہ وزن اٹھا کر بھی مقررہ فاصلہ طے کر نا تھا۔

مقابلے میں شامل ایک نوجوان نے ہر میدان میں خو د کو طاقتور ترین شخص ثابت کیا اور سونے کا میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔