وہیل اور ڈولفن کو قدرتی ماحول فراہم کرنے کیلئے 32 کلومیٹر طویل ایکویریم

Last Updated On 27 June,2018 02:44 pm

ریکیاویک: (دنیا نیوز) آئس لینڈ میں وہیل اور ڈولفن کے لئے دیو ہیکل ایکویریم بنایا گیا ہے جہاں انہیں قدرتی ماحول ملے گا۔ ایکویریم میں اگلے سال چین سے دو بیلوگا وہیلز لائی جائیں گی۔

ایکویریم وہیلز اور ڈولفن کے تحفظ کے لئے کام کر والی ایک چیریٹی   سی لائف ٹرسٹ   نے بنایا ہے، دو وہیلز چین کے شہر شنگھائی سے ہوائی، زمینی اور سمندری راستے سے چھ ہزار میل کا سفر طے کر کے آئس لینڈ کے جزیرے ہائی مے پہنچیں گی جہاں آبنائے کیلتسویک میں بتیس مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلے ایکویریم میں رکھی جائیں گی۔ انہیں قدرتی ماحول دیا جائے گا تاکہ انہیں سمندر میں چھوڑا جا سکے۔