ایل سیلواڈور: مسخروں کے سالانہ فیسٹیول کا انعقاد

Last Updated On 27 June,2018 11:17 am

لاہور(نیٹ نیوز) لاطینی امریکی ملک ایل سیلواڈور میں سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور جوکر کا روپ دھاکر شائقین کو خوب محظوظ کیا۔رپورٹ کے مطابق ایل سیلواڈور کے دارالحکومت میں مسخروں کے سالانہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا

جس میں دنیا بھر سے سینکڑوں افراد نے جوکر کا دلچسپ روپ دھار کر پریڈ میں شرکت کی اور شائقین کواپنی دلچسپ پرفارمنس سے خوب محظوظ کرتے دکھائی دئیے۔

اس سالانہ فیسٹیول میں جہاں مسخروں نے اپنے پیشے کے حوالے سے فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا وہیں اس موقع پر بڑوں سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے بھی پریڈ میں شرکت کی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔