مشی گن میں پہلے پتنگ میلے کاانعقاد

Last Updated On 15 July,2018 08:27 pm

لاہور(نیٹ نیوز) امریکی ریاست مشی گن میں گزشتہ روز پہلے سالانہ پتنگ بازی کے میلے کا انعقاد کیا گیا جس سے آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے سج گیا۔

 

مشی گن کے آئی لینڈ میں منعقدہ ڈیٹرائٹ کائٹ فیسٹیول میں ماہر پتنگ باز ٹیموں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر پارک رنگین پتنگوں سے سجا ہوا دکھائی دیا۔ صرف یہی نہیں بلکہ پتنگوں کے کئی سٹالز بھی شائقین کیلئے لگائے گئے تھے جس میں رکھی مختلف ڈیزائن کی دیوہیکل پتنگیں توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

رنگا رنگ میلے میں سینکڑوں منفرد انداز اور ڈیزائن کی پتنگیں آسمان پر رنگ بکھیرتی نظر آئیں جبکہ اس موقع پر مختلف ٹیموں کے درمیان پتنگ اڑانے کے مقابلے بھی منعقد کروائے گئے۔