دنیا کا مہنگا ترین ہوٹل کا کمرہ

Last Updated On 10 September,2018 01:23 pm

نیویارک(نیٹ نیوز ) آپ کے خیال میں دنیا کے مہنگے ترین ہوٹل کے ایک کمرے کا رات کا کرایہ زیادہ سے زیادہ کتنا ہو گا؟ یقیناً آپ چند لاکھ روپے تک سوچ رہے ہونگے لیکن رکیں، نیویارک میں واقع ''دی مارک ہوٹل'' میں ایک کمرہ ایسا ہے جس کے ایک رات کے کرائے میں آپ لاہور کے کسی اچھے سے علاقے میں بڑا سا گھر خرید سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہوٹل کی سب سے اوپری منزل پر بنے اس سپرلگژری سویٹ کا ایک رات کا کرایہ 75ہزار امریکی ڈالر(تقریباً ساڑھے 92لاکھ روپے )ہے ۔
ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہاں قیام کرنیوالوں کو ہر طرح سے آرام فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہاں آرائش و زیبائش اس طرح کی گئی ہے کہ یہاں قیام کرنیوالے خود کو جنت میں محسوس کرینگے۔