سمندر میں 157 روز تک تیراکی کا نیا عالمی ریکارڈ

Last Updated On 06 November,2018 09:00 am

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانوی تیراک روز ایڈگلے نے 157 روز تک سمندر میں تیراکی کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ روز ایڈگلے نے برطانیہ کے مارگیٹ ساحل سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور 157 روز تک 200 میل کا سفر طے کرنے کے بعد واپس اسی مقام پر آکر سفر کا اختتام کیا جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔

روز ایڈگلے دنیا کے پہلے شخص بھی بن گئے جنہوں نے طویل ترین تیراکی کی اور 157 روز تک زمین پر قدم رکھے بغیر سمندر میں تیرتے ہوئے اپنا سفر طے کیا۔ روز ایڈگلے روزانہ 12 گھنٹے تیراکی کرتے اور کھانے میں یومیہ 640 کیلے کھاتے جو ان کی غذائی ضرورت کو پورا کرتے۔

33 سالہ برطانوی تیراک نے اپنے سفر کے دوران کئی مشکلات کا بھی سامنا کیا۔ ایک موقع پر جیلی فش ان کے سوئمنگ سوٹ سے چپک گئی اور اس نے ان کے چہرے پر بھی حملہ کیا۔ روز ایڈگلے کا خیال تھا کہ وہ یہ سفر 100 روز میں طے کرلیں گے تاہم جب وہ 200 میل کا سفر طے کر کے ساحل پر پہنچے تو ان کا اپنی فیملی اور استقبال کرنیوالوں سے پہلا مکالمہ تھا ’’معاف کیجئے گا میں تاخیر سے پہنچا‘‘۔

 

Advertisement