زبان سے اپنی پیشانی چھونے والا عجیب شخص

Last Updated On 06 December,2018 10:19 am

کھٹمنڈو: (روزنامہ دنیا) نیپال میں موجود ایک عجیب و غریب شخص منہ کے غیر معمولی طور پر لچک دار عضلات اور زبان کی لمبائی کے سبب اپنی زبان سے اپنی پیشانی چھو سکتا ہے۔

35 سالہ نیپالی بس ڈرائیور کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا میں سب سے لمبی زبان رکھتا ہے اور اپنی زبان سے اپنی پیشانی چھوسکتا ہے۔ اگلے مرحلے میں وہ اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانا چاہتا ہے۔ اپنی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرنے کے بعد وہ نیپال کے چھوٹے سے علاقے سے پورے ملک میں مشہور ہو گیا ہے۔

یاگیاہ نے اس حوالے سے کہا کہ مجھے اگر ڈراؤنی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملے تو مجھے کسی میک اپ کی ضرورت نہیں ہو گی، اس کے ایک دوست پسکار نیپال کہتے ہیں کہ یہ دماغی اور جسمانی طور پر مکمل تندرست ہے اور اس عمر میں پہنچ کر اس کے چہرے میں لچک پیدا ہوئی اور وہ زبان سے پیشانی چھونے کے قابل ہو گیا۔