جاپانی چڑیا گھر میں پینگوئنز کی کرسمس پریڈ

Last Updated On 06 December,2018 10:29 am

ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپان کے چڑیا گھر میں پینگوئنز نے انوکھی کرسمس پریڈ میں حصہ لیا اور وہاں موجود لوگوں کے سامنے ایسے بن سنور کر کرسمس مناتے نکلے کہ کوئی بھی داد دئیے بغیر نہ رہ پایا۔

فلاحی مقاصد کے لیے منعقد کی گئی اس پریڈ میں پینگوئنز کو سانتا کلاز کا مخصوص لال و سفید لباس پہنایا گیا اور کوٹ کے ساتھ گلے میں ننھی گھنٹیاں بھی باندھی گئیں جو پینگوئنز کے چلتے ہی مدھر آواز بکھیرتے ہوئے حاضرین کو محظو ظ کر رہی تھیں۔

اس دلچسپ پریڈ کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے چڑیا گھر کا رُخ کیا اور پینگوئنز کے ساتھ پوز دے کر تصاویر بنوائیں۔