چنئی میں پہلا ‘‘روبوٹ ریسٹورنٹ’’ کھل گیا

Last Updated On 08 February,2019 10:03 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارت کے شہر چنئی میں پہلے ‘‘روبوٹ ریسٹورنٹ’’ میں سات روبوٹس کی ٹیم نے ویٹرز کی حیثیت سے کام شروع کر دیا۔

سفید اور نیلے رنگ کے ان روبوٹس کی خاص بات یہ ہے کہ وہ انگلش اور تامل زبان میں کسٹمرز کا خیرمقدم کرتے اور ان سے بات چیت کرتے ہیں۔ ریسٹورنٹ کے استقبالیہ پر خاتون روبوٹ کسٹمرز کو ٹیبل نمبر مختص کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے سوالات کے جوابات بھی دیتی ہے۔

ریسٹورنٹ کے جنرل منیجر کیلاش کا کہنا ہے کہ "روبوٹ ریسٹورنٹ" کی 3 شاخیں قائم کی گئی ہیں، بنگلور میں بھی فرنچائز قائم کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہم نے روبوٹس کے نام نہیں رکھے، چاہتے ہیں کسٹمرز سے نام تجویز کریں جس کے بعد نام رکھنے کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔