دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش

Last Updated On 08 February,2019 09:30 am

ماسکو: (روزنامہ دنیا) روس کا بنایا ہوا انتونوف نامی جہاز دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز ہے جس کا نام نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے، اس طیارے کو پہلی بار کمرشل استعمال کیلئے مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا۔

انتونوف ہوائی جہاز کا وزن 600 ٹن ہے جسے 1988 میں تیار کیا گیا تھا۔ اس کے 6 انجن پروں میں نصب ہیں، پہیوں کی تعداد 32 ہے۔ اس دیو ہیکل ہوائی جہاز کو روسی خلائی شٹل ’’بوران‘‘ کو لے جانے کیلئے بنایا گیا تھا، یہ جہاز 20 برس روسی فوج کے استعمال میں رہا اور اب مارکیٹ میں فروخت کیلئے لایا گیا ہے۔