زیبرے کے جسم پر موجود دھاریاں دفاع کیلئے موثر ہتھیار

Last Updated On 10 February,2019 09:05 pm

لاہور : (روزنامہ دنیا) زیبرے کے جسم پر موجود دھاریاں اس کے دفاع کیلئے ہوتی ہیں۔

جدید تحقیق کے مطابق یہ دھاریاں ایسے کیموفلاج کا کام کرتی ہیں جس کے ذریعے بھاگتے ہوئے زیبرا دشمنوں سے محفوظ رہ سکے ۔ یونیورسٹی آف برسٹل کے ڈاکٹر مارٹن ہاؤ کاکہناہے کہ برسوں سے مجھے اِس میں بہت دلچسپی ہے کہ دھاریوں والے زیبرے کا شکاری کی آنکھوں پر کیا اثر ہوتا ہے ،تحقیق سے ثابت ہواکہ اِن دھاریوں سے زیبر ابھاگتے ہوئے شکاریوں کو ’’ویگن ویل الوژن‘‘کا شکار کرکے اس کو ناکام کیا جاتاہے ،اسے آنکھ کا دھوکہ بھی کہہ سکتے ہیں ۔ 

Advertisement