20سال کے بعد شادی، نیند اور ذہنی تناؤ سے بچانے میں مددگار

Last Updated On 08 February,2019 07:10 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جلد شادی کرنا نیند اور ذہنی تناؤ سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

مینیسوٹا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق بیس سال کے بعد شادی کرنے سے نہ صرف نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے بلکہ ڈپریشن اور بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی دباؤ میں کمی اور بہتر نیند سے جسمانی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے جس کا نتیجہ اچھی صحت کی شکل میں نکلتا ہے۔
 

Advertisement