عاطف اسلم پر رکشہ چلانے کا بھوت سوار

Last Updated On 08 February,2019 10:38 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) معروف گلوکار عاطف اسلم پر بنکاک میں رکشہ چلانے کا بھوت سوار ہو گیا، وہ آرام دہ کار سے اتر کر رکشے کی ڈائیونگ سیٹ پر بیٹھ گئے اور چابی مانگ لی۔

بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹک رکشہ بنکاک کی روایتی سواری ہے جو آٹو میٹک ہے، اسے چابی لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ عاطف اسلم کو نہ جانے بنکاک میں رکشہ چلانے کا شوق کیوں چُرایا کہ لگژری گاڑی سے یہ کہتے ہوئے اترے کہ تمھاری گاڑی چلتی ہی نہیں اور قریب کھڑے رکشے کی ڈرائیونگ سیٹ پر جا بیٹھے۔

ڈرائیور سے چابی مانگنے پر جب علم ہوا کہ رکشہ چابی سے نہیں چلتا تو شرمندہ ہو کر مسکرائے اور نیچے اتر گئے۔