70 سالہ بزرگ کے چھوٹے طیارے پر کرتب

Last Updated On 19 July,2019 03:24 pm

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے 70 سالہ بزرگ نے دنیا کا سب سے چھوٹا طیارہ اُڑا کر خوب کرتب دکھائے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 70 سالہ پائلٹ بوب نے دنیا کا چھوٹا طیارہ اُڑاتے ہوئے کرتب دکھا کر نوجوانوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بوب گرمس ٹیڈنے قلابازیاں کھانے کا حیرت انگیز مظاہرہ کر کے دنیا کو حیران کر دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

بوب گرمس ریٹائرڈ پائلٹ ہیں اس سے قبل وہ بوئنگ 747 جمبو جہاز بھی اُڑا چکے ہیں، بوب کا تعلق انگلینڈ کے علاقے سیکسس سے ہے، یہ طیارہ انہوں نے آسٹریلیا میں اُڑایا۔ اس دوران ان کی 62 سالہ اہلیہ کیرن نے ان کی تصاویر اُتاریں اور شیئرز کیں۔ طیارے اُڑانے کے بعد ان کا کہنا تھا یہ تجربہ میرے لیے بہت شاندار رہا۔

بوب کا کہنا تھا کہ میرے پاس طیارہ اُڑانا کا 50سالہ کا تجربہ ہے، میں بوئنگ 747 کے کمرشل طیارے اُڑا چکا ہوں، دنیا نے دیکھ لیا میں نے سب سے بڑا جہاز بھی اڑایا اور سب سے چھوٹا بھی اُڑا کر دکھا دیا۔ سب سے چھوٹا طیارہ 17 فٹ کا تھا، جس کی لمبائی 13 فٹ تھی، اس کا وزن 180 ایل بی (80 کلو گرام) کے قریب ہے۔ یہ طیارہ 5ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر سکتا ہے جس کی رفتار 140 کلو میٹر کے قریب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس چھوٹے طیارے کی قیمت 17000 برطانوی پاؤنڈز (تقریباً 34 لاکھ پاکستانی روپے ) ہے جس میں ایک پائلٹ بیٹھ سکتا ہے اور 5 گیلن تیل پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے ماہر انجینئرز کا تیار کردہ Cri-Cri نامی دنیا کا سب سے چھوٹا طیارہ 13 فٹ لمبا اور 4 فٹ چوڑا ہے جس کا وزن 180 پاونڈ ہے جبکہ طیارہ 140 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔