امریکہ میں ایک شخص کو آسمانی بجلی گرنے کے باوجود خراش تک نہ آئی

Last Updated On 18 August,2019 01:01 pm

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا)جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کی مثال اس وقت سچ ثابت ہو گئی جب امریکہ میں ایک شخص آسمانی بجلی گرنے کے باوجود محفوٖظ رہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں ایک شخص چھتری لئے پارک میں سے گزر رہا تھا کہ تیز بجلی کڑکی اور اس پر آ گری۔ بجلی گرنے پر شخص کے ہاتھ سے چھتری گر گئی لیکن وہ معجزانہ طور پر بالکل محفوظ رہا اسے خراش تک نہیں آئی۔

قریب موجود لوگ اس کو پکڑنے کیلئے لپکے تاہم اس کو صحیح سلامت دیکھ کر ششدر رہ گئے، کسی اندرونی چوٹ کے خدشے کے پیش نظر اسے ہسپتال منتقلی کا بھی کہا گیا لیکن جب وہ شخص دوبارہ نارمل انداز میں چھتری اٹھائے منزل کی جانب گامزن ہو گیا تو دیگر لوگوں نے بھی اپنی اپنی راہ لی۔