جدید ٹیکنالوجی سے جلدی امراض کی تشخیص کرنیوالا آئینہ تیار

Last Updated On 18 September,2019 11:48 pm

تائی پے: (روزنامہ دنیا) سائنسدانوں نے جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ایسا سمارٹ آئینہ تیارکیا جو جلدی امراض کی تشخیص کیلئے کارگر ہے ،اس آئینے کو ’’ہائی مِرر‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ آئینہ انتہائی گہرائی اور تفصیل سے ہر روز آپ کے چہرے کا معائنہ کرتا ہے ۔ اس کا خاص نظام 8 مختلف طریقوں سے آپ کے چہرے کا جائزہ لیتا ہے اور چہرے کے داغ، دھبے ، جھریوں، خشکی، پانی کی کمی، رنگت اور جلد کی ناہمواری کو بھی روکتا ہے ۔

اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ کسی جلدی عارضے کی صورت میں لوشن اور کریم کے متعلق مشورہ دیتا ہے جسے آپ ایک جملہ بول کر ہوم ڈلیوری کا آرڈر کرسکتے ہیں۔