چین میں پہلی بار رات کی تاریکی میں ڈریگن بوٹ ریس

Last Updated On 17 September,2019 11:39 am

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین میں پہلی بار رات کی تاریکی میں ڈریگن بوٹ ریس کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی اور کشتیاں چلاتے ہوئے خوب ریس لگائی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں چین سمیت بیس سے زائد مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی درجنوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور برقی قمقموں سے سجی کشتیوں میں بیٹھ کر خوب ریس لگائی۔

اس مقابلے کے دوران کھلاڑیوں نے کشتیوں کی ریس لگاتے ہوئے سو، دو سو اور پانچ سو میٹر کا مقررہ فاصلہ طے کیا اور اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔
 

Advertisement