دفتر سے بیزار چینی شہری نے 14 ہزار ڈالر سڑک پر اڑا دئیے

Last Updated On 16 September,2019 11:57 am

بیجنگ: (آئی این پی) چینی شہری نے بینک سے 14 ہزار سے زائد ڈالرز نکالے اور سڑک پر اڑا دئیے۔

چین کے صوبے فوجیان کے شی شی شہر میں 42 سالہ ہوانگ نامی شہری نے بینک سے 14 ہزار سے زائد ڈالرز نکالے اور سڑک پر ٹریفک جام ہونے کے سبب غصے میں اڑا دئیے جسے اردگرد موجود تمام راہ گیروں نے فورا سمیٹ لیا۔

ہوانگ کے دفتر ساتھی بتاتے ہیں کہ اس کا یہ دن آفس میں بہت برا گزرا تھا جس کے باعث کافی الجھن اور چڑچڑاہٹ کا شکار تھا۔ پیسے اڑانے کے بعد ہوانگ کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اس نے پچھتاتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا کہ اسے پیسے واپس دلائے جائیں، کچھ افراد نے اس کے پیسے لوٹا دئیے ہیں۔
 

Advertisement