چین میں چاند زمین پر اتر آیا، لوگ حیرت میں مبتلا

Last Updated On 17 September,2019 03:29 pm

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) یوں تو آسمان پر روشنی بکھیرتا چاند سب ہی نے دیکھا ہے لیکن جناب چین میں تو چاند سڑک پر اُتر آیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ منظر چین کے صوبے گونگ ژی کے شہر لیوژو کی سڑک پر اُس وقت دیکھے گئے جب ایک چاند کی تھیم سے رنگا دیوہیکل غبارہ سڑک پر گھومتا دکھائی دیا۔

مڈ آٹم فیسٹیول کی مناسبت سے منعقدہ ایک ایونٹ میں یہ غبارہ لگایا گیا تھا تاہم تیز ہواؤں کے سبب غبارہ اُڑ کر سڑک پر آ گیا جبکہ دیوہیکل غبارے کے سڑک پر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔
 

Advertisement