ساڑھے تین فٹ کے دولہے کو خوابوں کی شہزادی مل گئی

Last Updated On 12 November,2019 07:35 pm

ملتان: (دنیا نیوز) صوبہ پنجاب کے بڑے اضلاع میں سے ایک ملتان میں ساڑھے تین فٹ کے شبیر کو خوابوں کی شہزادی مل گئی، ساڑھے تین فٹ کا دولہا تین فٹ کی دولہنیا بیاہ لایا، دولہے کے دوستوں کے شادی کے موقع پر خوب بھنگڑے ڈالے۔

دنیا نیوز کے مطابق ملتان کی پیراں غائب کالونی کا ساڑھے تین فٹ کا دولہا شبیر ہے جو شورکوٹ سے تین فٹ کی دولہنیا بیاہ لایا، شادی کے موقع پر دولہے کے رشتے داروں اور دوستوں نے ڈھول کی ٹھاپ پر خوب بھنگڑے ڈالے اور سماں باندھ دیا۔

دولہے شبیر کا کہنا تھا کہ 10 سال کی تلاش کے بعد دولہنیا ملی ہے جس پر انتہائی خوش ہوں اور اپنی دولہنیا کوہمیشہ خوش رکھے گا۔

شادی کی تقریب میں رشتے داروں اور دوستوں نے خوب تصاویریں بھی بنوائی جبکہ باراتیوں کی مزے مزے کے پکوانوں سے تواضح بھی کی گئی۔