بارات تاخیر سے لانے پر دلہن برہم، پڑوسی سے شادی کرلی

Last Updated On 08 December,2019 09:38 pm

بجنور: (ویب ڈیسک) یہ انوکھا واقعہ بھارت کے شہر بجنور میں پیش آیا۔ بارات تاخیر سے لانے پر دلہن کے رشتے داروں نے دلہا سمیت تمام باراتیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ دلہن نے اپنا نیا جیون ساتھی ڈھونڈ لیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دلہن بارات دیر سے لانے پر اس قدر برہم ہوئی کہ اس نے غصے میں آ کر اپنے پڑوسی نوجوان سے شادی کر لی۔ علاقہ مکینوں کا اس واقعہ کے بارے میں کہنا تھا کہ بارات نے دوپہر دو بجے آنا تھا لیکن وہ رات دیر گئے پہنچے۔

دلہن کے خاندان والوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کی جہیز دینے کی استطاعت نہیں لیکن اس کے باوجود دلہا اور اس کے والد جہیز میں موٹر سائیکل اور پیسوں کا تقاضہ کر رہے تھے۔ تاہم جب بارات بھی دیر سے آئی تو دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہو گیا۔
 

Advertisement