جامعہ بنارس ہندو میں ڈاکٹروں کیلئے بھوت کورس کا اجرا

Last Updated On 28 December,2019 10:32 am

وارانسی: (روزنامہ دنیا) بھارت کی جامعہ بنارس ہندو نے ڈاکٹروں کیلئے بھوت کورس کا اجرا کیا ہے جو اگلے سال جنوری سے پڑھایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنارس ہندو یونیورسٹی نے چھ ماہ کے سرٹیفکیٹ کورس کا اجرا کیا ہے جسے بھوت ودیا کا نام دیا گیا ہے اور اس کا مقصد ڈاکٹروں کو ایسے مریضوں کے علاج میں مدد فراہم کرنا ہے جو کسی آسیب یا بھوت پریت چمٹ جانے کی شکایت کرتے ہیں۔

بنارس یونیورسٹی کے مطابق اس کورس کا مقصد ایسے امراض کی نشاندہی بھی ہے جنہیں بھوت، جن اور کسی سائے وغیرہ سے جوڑا جاتا ہے۔