پاکستانی شہری نے چھ کھلاڑیوں کے کھیلنے والی لڈو تیار کر لی

Published On 27 November,2020 10:20 am

طائف: (روزنامہ دنیا) سعودی عرب کے شہر طائف میں مقیم پاکستانی شہری نے چھ کھلاڑیوں کے کھیلنے والی لڈو تیار کر لی، عام طور پر لڈو گیم چار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر طائف میں روزگارکیلئے مقیم پاکستانی شہری عبدالرزاق نے 6کھلاڑیوں کے ایک ساتھ کھیلنے والی لڈو تیارکرلی ہے ۔جس کا کہناہے کہ 6کھلاڑیوں کے کھیلنے والی لڈو بنانے کا آئیڈیا اس وقت آیا جب ہم 4لوگ کھیلتے تھے اور ہمارے 2دوستوں کو انتظار کرنا پڑتا تھا،ہم سب نے مل کر یہ ڈیزائن تیارکیااور پینا فلیکس والے سے لڈوتیارکرالی۔
 

Advertisement