چوری کی انوکھی واردات، مالک نے بھی سر پکڑ لیا

Published On 15 December,2020 10:56 am

مانچسٹر:(روزنامہ دنیا) برطانیہ کے علاقے ویسٹ مڈلینڈر میں چوری کا ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس کو دیکھ کر مالک تو مالک دیکھنے والوں نے بھی سر پکڑ لیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق چور انتہائی مہارت کے ساتھ مہنگی گاڑی کے دروازے ,اگلی نشستیں، ٹائرز اور بونٹ اتار کر لے گئے۔ چوروں نے گھر کے باہر کھڑی مرسیڈیز گاڑی کی چیزیں نکالیں، ماہر چور گھر کے باہر لگے کیمروں کو بھی دھوکا دے گئے اور جاتے وقت گاڑی کو اینٹوں پر کھڑا کر کے فرار ہوئے۔ 

مالک جب صبح گھر سے باہر نکلا تو وہ سر پکڑ کر بیٹھ گیا۔متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی مشکوک حرکت ہوتی تو گاڑی کے الارم بول اٹھتے اور کتوں کے بھونکنے پر خبردار بھی ہو جایا کرتے تھے، مگر اس مرتبہ نہ جانے چوروں نے کیا طریقہ استعمال کیا کہ الارم بجے نہ کتے بھونکے حتی کہ کیمروں کا رخ بھی موڑ دیا گیا تھا۔

گاڑی مالک نے متعلقہ تھانے میں چوری کی واردات کی رپورٹ درج کروادی جنہیں پولیس نے یقین دہانی کروائی کہ وہ جلد چوروں کا سراغ لگا کر سامان برآمد کرلے گی۔ چوروں کا سراغ لگا کر سامان برآمد کرلے گی۔