جوہری معاہدہ علیحدگی، ایرانی پارلیمنٹ میں امریکی پرچم نذر آتش

Last Updated On 09 May,2018 05:19 pm

تہران (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران نیوکلیئر ڈیل سے علحیدگی پر ایرانی اراکین نے آگ بگولہ ہو کر امریکی پرچم کو پارلیمنٹ میں جلا دیا اور امریکہ مردہ باد کے نعروں سے ایرانی پارلیمنٹ گونج اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منگل کے شب ایران نیوکلئیر ڈیل سے علحیدگی کے فیصلے کے بعد بدھ کے صبح ایرانی اراکین پارلیمنٹ میں امریکہ مردہ باد کے بلند شگاف نعرے ایوان میں لگائے اور وہاں پر امریکی پرچم کو بھی نظر آتش کرتے ہوئے کہا کہ اس کا انجام امریکہ کو بہت بُری طرح سے بھگتنا پڑے گا۔