یروشلم: (دنیا نیوز) امریکا کے بعد اسرائیل بھی دھمکیوں پر اتر آیا، ایران کو خبردار کیا ہے کہ بحیرہ احمر کی آبنائے باب المندب کو بند کرنے پر فوج تعینات کر دے گا۔
امریکا کی جانب سے ایران پر تیل کی برآمد پر پابندی لگانے کی دھمکی پر ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی، اسکے جواب میں اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے اگر بحیرہ احمر کو خلیج عدن سے ملانے والی آبنائے باب المندب کو بند کیا تو اسرائیل فوج تعینات کر دے گا۔
باب المندب 29 کلو میٹر چوڑی ہے اور یہاں سے ہزاروں تیل بردار جہاز گزرتے ہیں، ادھر ایرانی فوج اور بحریہ آبنائے ہرمز میں جنگی مشقوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔