ترکی میں شدید زلزلہ ، عمارتیں ہل کر رہ گئیں

Last Updated On 12 September,2018 03:00 pm

اناطولیا (دنیا نیوز ) ترکی کے شہر اناطولیا میں 5 اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ آیا جس سے اردگرد کے علاقے کی عمارتیں ہل کے رہ گئیں۔

زلزلے کا مرکز شہر سے 60 میل کے فاصلے پر تھا، زلزلے سے اردگرد کے علاقے کی عمارتیں ہل کے رہ گئیں۔

ترک حکام کے مطابق زلزلے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں آئی، اناطولیہ ترکی کا معروف سیاحتی مقام ہے جہاں ہمیشہ ہی سیاحوں کا رش رہتا ہے۔