پاک امریکا تعلقات میں تناؤ کی کیفیت ہے: امریکی دفتر خارجہ کا اعتراف

Last Updated On 14 September,2018 12:02 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکہ دفتر خارجہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں تناؤ کی کیفیت ہے، مائیک پومپیو کی مثبت اور بامعنی ملاقاتیں ہوئیں، نئی حکومت سے مل کر کام کرنے کی خواہش ہے۔

تفصیلات کے مطابق، واشنگٹن میں ترجمان امریکی دفترخارجہ ہیتھر نوئرٹ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی پاکستانی قیادت سے مثبت اور بامعنی ملاقاتیں ہوئیں، امید ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت سے تعلقات مضبوط ہونگے۔

ترجمان امریکی دفتر خارجہ کے مطابق اگرچہ دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ کی کیفیت ہے، کچھ خدشات کو تسلیم بھی کرتے ہیں لیکن تعلقات میں بہتری کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

ہیتھر نوئرٹ کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کے ساتھ معاملات کو کو مزید آگے بڑھائیں گے۔