افغانستان: فورسز کے آپریشن میں 13 شہری جاں بحق

Last Updated On 24 September,2018 07:10 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغان صوبے کاپیسا میں فورسز کے آپریشن میں 13 شہری جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

صوبائی کونسل کے ڈپٹی چیف محفوظ سیفی کے مطابق آپریشن طالبان کے خلاف کیا جارہا تھا جس کی زد میں شہری بھی آگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق اسی علاقے سے تھا جہاں آپریشن کیا گیا۔ گزشتہ رات کو ہونے والے آپریشن میں خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ زخمی ہونے والے 3 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔