چین کی انٹرپول کے سربراہ کو تحویل میں لینے کی تصدیق

Last Updated On 08 October,2018 09:38 am

بیجنگ (دنیا نیوز ) چین نے لاپتہ ہونے والے انٹرپول کے سربراہ مینگ ہونگ وائی کو تحویل میں لینے کی تصدیق کر دی، بیجنگ کا اینٹی کرپشن کا ادارہ ان سے قانون کی خلاف ورزی کی تحقیقات کر رہا ہے۔

انٹرپول کے لاپتہ ہونے والے سربراہ مینگ ہونگ وائی کا پتہ چل گیا، چین نے انٹرپول کے سربراہ کو تحویل میں لینے کی تصدیق کر دی۔ وہ چین کے پبلک سکیورٹی کے نائب وزیر بھی ہیں۔ مینگ 25 ستمبر کو فرانس سے چین جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے۔

بیجنگ کے اینٹی کرپشن کے ادارے کے مطابق ان سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انٹرپول کا کہنا ہے کہ انہیں مینگ ہونگ کا بطور صدر استعفی ملا ہے۔ جس کے بعد جنوبی کوریا کے سینئر نائب صدر کم جونگ ینگ کو قائم مقام صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔
 

Advertisement