طیب اردوان کا سعودی عرب سے جمال خشوگی کی باقیات سامنےلانے کا مطالبہ

Last Updated On 26 October,2018 03:54 pm

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکی کے صدر طیب اردوان نے سعودی عرب سے صحافی جمال خشوگی کی باقیات سامنےلانے کا مطالبہ کر دیا، ترک صدر کا کہنا ہے کہ خشوگی کے قتل کا حکم دینے والے کا نام بھی سامنے لایا جائے۔

انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ جمال خشوگی کو قتل کرنے کا حکم دینے والے کوسامنے لایا جائے اور باقیات کی جگہ کے بارے میں بھی بتایا جائے۔

صدر اردوان کے مطابق ترکی کے پاس اس کیس سے متعلق مزید معلومات بھی ہیں، انھوں نے کہا کہ گرفتار کئے گئے 18 لوگوں کو جانتے ہیں کہ خشوگی کا قتل کس نے کیا، مجرم بھی ان میں سے ہیں اس لیے وہ تفصیل نہیں بتا رہے۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ ان 18 افراد کو ترکی میں داخل ہونے کا حکم کس نے دیا، طیب اردوان کے مطابق ترک پبلک پراسیکیوٹر استنبول کے پراسیکیوٹر سے اتوار کو ملاقات کریں گے۔

 

Advertisement