یمن جنگ کے فریقین لڑائی بند کر کے مذاکرات کریں: امریکہ

Last Updated On 31 October,2018 12:35 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا، امریکی وزیردفاع اور وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین لڑائی بند کر کے مذاکرات کی میز پر آئیں۔

امریکی وزیردفاع جیمز میٹس اور وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے یمن جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس کا کہنا ہے کہ یمن میں فریقین لڑائی بند کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں۔

سیز فائر مذاکرات 30 دن کے اندر شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ جیمز میٹس نے کہا امن کی کوششوں کی جانب بڑھنا ہے، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم امن کی کوششیں مستقبل میں کریں گے۔ یمن کا معاملہ امریکا ہی حل کر سکتا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے بھی یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ یمن میں جاری جنگ روکنے کے لیے اگلے ماہ مذاکرات شروع ہونے چاہئیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سعودی اتحاد کو یمن پر میزائل حملے بند کرنے چاہئیں، اسی طرح سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل حملے بھی بند ہونے چاہئیں۔

 

Advertisement