امریکا: کیلیفورنیا کے کلب میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت 12 ہلاک

Last Updated On 08 November,2018 05:50 pm

کیلی فورنیا: (دنیا نیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے کلب میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 12 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہو گئے۔ مشتبہ حملہ آور بھی واقعہ میں مارا گیا ہے، مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

امریکا میں پھر گولیوں کی ترتراہٹ، مشتبہ حملہ آور کی فائرنگ سے پولیس افسر سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاست کیلیفورنیا کے شہر " تھاؤزنڈ اوکس"میں مسلح شخص کلب میں گھس آیا۔ حملہ آور نے دستی بم سے حملہ کرنے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کو کلب سے مشتبہ حملہ آور کی لاش مل گئی، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

 

Advertisement