گیانا: بوئنگ جیٹ کی کریش لینڈنگ

Last Updated On 09 November,2018 09:24 pm

گیانا: (ویب ڈیسک) فلائی جمائکا ائیر لائنز کی فلائیٹ جارج ٹاؤن ، گیانا سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو جا رہی تھی۔ طیارہ اپنی اڑان بھرنے کے دس منٹ بعد تکنیکی خرابی کا شکار ہوا۔

بوئنگ 757 جیٹ طیارہ اپنی اڑان بھرنے کے دس منٹ بعد تکنیکی خرابی کا شکار ہوا ۔ فلائیٹ پائلٹ نے بروقت ایکشن لیتے ہوتے ہنگامی لینڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے کے جنگلے سے ٹکراگیا۔طیارے میں 128 مسافر سوار تھے۔ ذرائع کے مطابق اس ناخوشگوار واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئےجنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق فلائی جمائکا کی پرواز نے جارج ٹاؤن ائیر پورٹ سے رات 2 بج کر 10 منٹ پر اڑان بھری جس کے تقریباً 10 منٹ بعدطیارے میں ہائیدرولک فالٹ کی وجہ سے پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کروانا پڑی۔ طیارے میں عملے سمیت 128 مسافر محفوظ رہے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔