بھارت: چاکلیٹ کے نام پر بچی کے منہ میں پٹاخہ

Last Updated On 08 November,2018 10:33 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ضلع میرٹھ میں ادھیڑ عمر شخص نے کمسن بچی کو چاکلیٹ کا جھانسا دے کر اس کے منہ میں سلگتا ہوا پٹاخہ رکھ دیا۔

پٹاخہ سلگ رہا تھا اور بچی کے منہ میں رکھنے کے کچھ دیر بعد ہی پھٹ گیا۔ بچی کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے نرسنگ ہوم میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

پولیس نے معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف اقدامِ قتل کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
 

Advertisement