جمال خشوگی کا قتل، آڈیو ریکارڈنگ کی تفصیلات سامنے آ گئیں

Last Updated On 11 November,2018 05:35 pm

استنبول: (دنیا نیوز) ترک صحافی ظیف کرامن نے جمال خشوگی کے قتل کی آڈیو ریکارڈنگ کی تفصیلات بتا دیں۔

سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کی آڈیو ریکارڈنگ، ترک صحافی کے مطابق سعودی صحافی کے قتل کی آڈیو ریکارڈنگ میں ”میرا دم گھٹ رہا ہے، میرے سر پر سے پلاسٹک بیگ اتارو“ جیسی آوازیں آ رہی ہیں۔

ترک صحافی نظیف کرامن نے عرب میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ آڈیو ریکارڈنگ کے مطابق سعودی صحافی جمال خشوگی کا سانس روک کر انہیں موت کے گھاٹ اتارا گیا اور انہیں قتل کرنے میں 7 منٹ کا وقت لگا۔

عرب میڈیا کے مطابق ترک صحافی کے بیان کے بعد ترک پولیس جمال خشوگی کی لاش کے حوالے سے تلاش ختم کر رہی ہے تاہم ان کے قتل کے حوالے سے تحقیقات جاری رہیں گی۔