شمالی چین کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے، 22 افراد ہلاک، 24 زخمی ہو گئے

Last Updated On 28 November,2018 10:00 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) شمالی چین میں واقع کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے 22 افراد ہلاک اور 24 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد کیمیکل سلنڈرز پھٹنے سے 50 گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

شمالی چین میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکا ہوا جس کے بعد عمارت کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔ دھماکے سے قریب کھڑی 50 کے قریب گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں جبکہ دھویں نے علاقے کو لپیٹ لیا۔

ذرائع کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں کیمیکل جلنے سے پھیلنے والے دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں تاہم ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔

فائر فائٹرز نے کئی گھنٹے کی کوشش کےبعد آگ پر قابو پا لیا، حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔