امریکا کی مختلف ریاستیں برفانی طوفان کی لپیٹ میں، ہزاروں پروازیں منسوخ

Last Updated On 28 December,2018 08:34 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کی وسط مغربی اور جنوب مشرقی ریاستیں برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ گئیں جس کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ پر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

کنساس، نیبراسکا، شمالی ڈکوٹا اور منی سوٹا سمیت امریکا کی مختلف ریاستیں ان دنوں برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔ خراب موسم کی وجہ سے ہزاروں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں اور لاکھوں مسافرائیرپورٹس پر پھنس گئے۔ ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔

محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ پر مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ ڈیلاس کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کےدوران ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جنوب مغربی ریاستوں لوزیانا اورٹیکساس میں برفباری کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔