یمن: فوجی اڈے پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ، 6 افراد ہلاک

Last Updated On 10 January,2019 07:52 pm

صنعاء: (دنیا نیوز) یمن کے صوبہ لحج کے فوجی اڈے پر ملٹری پریڈ کے دوران حوثی باغیوں نے ڈرون حملہ کیا ہے، جس سے چھ افراد ہلاک اور آرمی چیف سمیت متعدد زخمی ہو گئے۔

یمن کے جنوبی علاقے میں واقع ملٹری بیس پر حوثی باغیوں نے ڈرون حملہ کیا، واقعے میں چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

حملے کے وقت فوجی اڈے میں پریڈ جاری تھی، خبر ایجنسی کے مطابق حملے میں آرمی چیف سمیت متعدد فوجی افسران زخمی ہوئے ہیں۔