بھارتی فوج نے حریت رہنما یسین ملک کو گرفتار کر لیا، کشمیریوں کا احتجاج

Last Updated On 07 March,2019 10:28 am

سری نگر: (دنیا نیوز)بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو دبانے کیلئے عائد کردہ کالے قانون کے تحت حریت رہنما یسین ملک کو حراست میں لے لیا جس پر کشمیریوں نے بھرپور احتجاج کیا، اسی کارروائی کے دوران جماعت اسلامی کے رہنما زاہد علی کوبھی گرفتار کر لیا۔

بھارت کے مقبوضہ وادی میں مظالم دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں، کوئی روز ایسا نہیں گزرتا جب بھارتی فوج کشمیریوں پر جبر وتشدد اور ان کے انسانی حقوق پامال کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے دیتی ہو۔ بھارت نے ایک مرتبہ پھر کشمیریوں کی پرامن اور غیر مسلح تحریک آزادی کو غیر قانونی طور پر نشانہ بناتے ہوئے حریت رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا ہےاور معروف لیڈر یسین ملک کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر پر نافذ کئے گئے کالے قانون کے تحت جماعت اسلامی کے رہنما زاہد علی بھی حراست میں لے لئے جس پر کشمیریوں میں شدید غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے۔ یسین ملک کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف کشمیریوں نے بھرپور احتجاج کیا اور بھارتی فوجیوں کو پتھراو کے بعد بھاگ جانے پر مجبور کر دیا۔
 

Advertisement