برطانوی وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا عندیہ، پاکستانی نژاد ساجد جاوید بھی امیدوار

Last Updated On 28 March,2019 01:27 pm

لندن: (دنیا نیوز) پارلیمنٹ میں بریگزٹ ڈیل کی متبادل 8 قراردادیں مسترد کر دی گئیں، برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے مستعفی ہونے کا عندیہ دے دیا، بریگزٹ ڈیل مکمل ہونے پر وزارت عظمی چھوڑ دیں گی۔ برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ ساجد جاوید وزارت عظمیٰ کے امیدواروں میں شامل ہیں۔

برطانیہ میں بریگزٹ پر سیاسی بحران جاری، برطانوی وزیراعظم بدلنے کا امکان، ٹریزامے نے استعفے کی پیشکش کر دی۔ برطانوی وزیراعظم نے کنزرویٹو پالیمنٹری گروپ 1922 کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  وہ مستعفی ہو جائیں گی لیکن ان کی پیش کردہ ڈیل کی حمایت کی جائے، انہوں نے کہا بریگزٹ پر آئندہ مذاکرات کا حصہ بھی نہیں ہوں گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ٹریزامے کی جگہ برطانیہ کی وزارت عظمی سنبھالنے کے لیے جو شخصیات سرفہرست قرار دی جا رہی ہیں ان میں برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ ساجد جاوید، مائیکل گوو، بورس جانسن، جریمی ہنٹ، اور ایمبررڈ شامل ہیں۔


 

Advertisement