بریگزٹ مذاکرات، تھریسامے کو پارلیمان میں ایک اور بل میں شکست کا سامنا

Last Updated On 15 February,2019 12:29 pm

لندن: (دنیا نیوز) بریگزٹ معاہدے میں مذاکرات کے حوالے سے برطانوی پارلیمان میں وزیر اعظم تھریسامے کو ایک اور بل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بل کی مخالفت میں 303 اور حق میں 258 ووٹ آئے۔

برطانوی پارلیمان میں تھریسامے کو ایک اور شکست، بریگزٹ معاہدے میں شمالی آئر لینڈ کے سرحدی معاملات پر مذاکرات کے حوالے سے پیش کئے بل کو ارکان نے 45 ووٹوں سے شکست دے دی۔ بل کے حق میں 258 جبکہ مخالفت میں 303 ووٹ آؕئے۔

اپوزیشن رہنما جیرمی کوربن نے کہا ہے تھریسامے کی بریگزٹ معاہدے پر حکمت عملی ناکام ہو گئی، انہیں شکست قبول کر کے پارلیمان کے بنائے منصوبے کی حمایت کرنی چاہیے۔


 

Advertisement