پاکستان اور برطانیہ میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا

Last Updated On 27 December,2018 05:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور برطانیہ میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا، سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان اور برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے معاہدے پردستخط کیے، دونوں ممالک کے قیدیوں کو سزا آبائی ملک میں کاٹنے کا موقع ملے گا۔

برطانوی سیکرٹری داخلہ ساجد جاوید کے دورہ پاکستان کے دوران معاہدے کی منظوری دی گئی، معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے بعد رہائی سے پہلے سزا پوری کرنے کویقینی بنایا جائے گا۔ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا کہنا تھا قیدیوں کو اپنے اپنے ممالک میں باقی سزا پوری کرنے کا موقع ملے گا، قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ پاک برطانیہ تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے۔


 

Advertisement