اسلام آباد ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ سیڑھی سے ٹکرا گیا

Last Updated On 28 December,2018 04:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی ایئرلائینز کا کوئی حال نہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ سیڑھی سے ٹکرا گیا، اے 320 طیارے کو گراونڈ کر دیا گیا۔

پی آئی اے کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 373 کا طیارے سیڑھی سے ٹکرا گیا، واقعے کے بعد طیارے کو گراونڈ کر دیا گیا۔ پرواز کے مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کیا گیا ہے، اب پرواز دوپہر ڈیڑھ بجے اسلام آباد ایئرپورٹ سے کراچی کے لئے روانہ ہو گی۔

طیارہ گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے پی کے 369 جس نے 1.30 بجے روانہ ہونا تھا اب شام 7 بجے روانہ ہو گی۔