ٹرمپ ایران سے جنگ نہیں چاہتے: جواد ظریف

Last Updated On 26 April,2019 11:52 am

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے جنگ نہیں چاہتے۔

نیو یارک میں ایک انٹرویو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ کی طرف دھکیلنے کے لیے اکسایا جا رہا ہے تاہم امریکی صدر ایران پر جنگ مسلط نہیں کرنا چاہتے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ میں دھکیلنے کے لیے مشیر قومی سلامی امور جان بولٹن غلط گائیڈ کر رہے ہیں۔ مشیر قومی سلامتی ایران دشمن ہیں۔
انٹرویو کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کسی سے لڑائی نہیں چاہتا مگر ہم اپنے دفاع سے بھی کسی بھی دستبردار نہیں ہو سکتے۔

دوسری طرف انہوں نے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ مذاکراتی عمل میں عسکریت پسندوں کا کردار بڑھ رہا ہے، حالانکہ ایران نے بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات کی راہ ہموار کی تھی مگر جس انداز میں امریکہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھا ہے وہ انتہائی غلط ہے۔