جرمنی میں دو یورو فائٹر طیارے ٹکرا گئے، ایک پائلٹ ہلاک، دوسرا زخمی

Last Updated On 26 June,2019 12:48 pm

برلن: (دنیا نیوز) جرمنی میں دو یورو فائٹر طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک، دوسرا زخمی ہو گیا جسے ریسکیو اہلکاروں‌ نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے.

جرمن ایئر فورس کے دو یورو فائٹر طیاروں کا تصادم شمال مشرقی علاقے میں ہوا، دونوں طیاروں کے پائلٹس نے جہاز سے چھلانگ لگا دی لیکن ایک کی جان بچ سکی۔ دوسرا ہلاک ہو گیا۔

ایک جہاز جنگل میں اور دوسرا ایک گاؤں کے قریب گرا۔ زخمی پائلٹ کو ریسکیو ورکرز نے درخت سے لٹکے ہوئے اتارا اور ہسپتال منتقل کر دیا۔
حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔